ہفتہ, اکتوبر ۱۸, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

پونچھ میں منشیات فروش گرفتار،ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس

جموں،: منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پونچھ کی ایک پارٹی نے کلائی علاقے میں ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے14 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔ملزم کی شناخت وجیندر سنگھ ولد ستیندر سنگھ ساکن جرنلی محلہ پونچھ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پونچھ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر192/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پونچھ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img