سری نگر،: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روس کے کالمیکیا میں ہندوستان سے لائے گئے بدھ مت کے مقدس آثار کی زیارت کی۔ان مقدس آثار کو ایلیٹا کے مرکزی بدھ مت خانقاہ، گیڈن شیڈوپ چوئی کورلنگ خانقاہ میں انتہائی احترام کے ساتھ رکھا گیا۔ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے ؛’ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ مہاتما بدھ کے مقدس آثار کی زیارت کی جو ہندوستان سے لائے گئے تھے اور ایلیسٹا کی مرکزی بدھ خانقاہ میں رکھے گئے تھے، جسے گیڈن شیڈوپ چوئی کورلنگ خانقاہ کہا جاتا ہے’۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘ میں مہاتما بدھ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو برکت دے اور لوگوں کے درمیان روحانی بندھن کو مزید مضبوط کرے’۔واضح رہے کہ منوج سنہا جمعہ کے روز روس پہنچے۔ وہ بدھ مت کے مقدس آثار واپس لانے والی ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
ان کے ‘ایکس’ ہینڈل پر گذشتہ روز ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ایلسٹا، کلمیکیا (روس) پہنچ گئے ہیں۔ وہ بدھ مت کے مقدس آثار کی زیارت کے ساتھ ساتھ جمہوریہ کلمیکیا کے سربراہ مسٹر باتو سرگیوِچ خاصیکوف، وہاں کے مذہبی پیشوا شاجن لاما، معزز بھکشوؤں اور مقامی عقیدت مندوں سے ملاقات کریں گے’۔۔
یہ مقدس آثار روس میں ایک ہفتے طویل عوامی نمائش کے بعد اب بھارت واپس لائے جا رہے ہیں۔ منوج سنہا کا یہ دورہ نہ صرف مذہبی عقیدت کا مظہر ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط کو نئی توانائی ملنے کی اُمید کی جا رہی ہے۔