جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
27 C
Srinagar

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات ماڈیول کا پردہ فاش، تین گرفتار: پولیس

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بین ریاستی منشیات ماڈیول کا پردہ فاش کرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بیروئن جیسا مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس سٹیشن مجالتہ کی ایک ٹیم نے باتل مجالتہ میں ایک ناکے کے دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر PB0BM – 4157 کو روکا جو رام کوٹ سے اودھم پور آ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں تین افراد سوار تھے اور تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 250 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد تینوں کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت در ویندر پال ولد رگویر سنگھ ساکن گرہا جالندھر، منجیت سنگھ ولد گرنام سنگھ ساکن ہری پورہ امرتسر اور بکرم جیت کمار ولد سکھ راج ساکن پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن مجالتہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 71/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img