جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
27 C
Srinagar

صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے 124 کروڑ روپیے سے زیادہ رقم مختص: سکینہ یتو

سری نگر: وزیر صحت سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے 124 کروڑ روپیے سے زیادہ رقم مختص کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے جموں و کشمیر میں 80 یونٹوں کے ساتھ ٹیلی میڈیسن خدمات مضبوط بن جائیں گی جس سے جدید صحت کی دیکھ بھال تک وسیع تر رسائی یقینی بن جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر میں مضبوط اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ حکومت نے جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے 124 کروڑ روپیے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ مختص رقم میں سے جی ایم سی جموں میں سی ٹی اسکین کی سہولت، جی ایم سی بارہمولہ، جی ایم سی کٹھوعہ اور جی ایم سی راجوری کے لیے ایم آر آئی مشینیں، جی ایم سی ڈوڈہ میں کیتھ لیب، اور جی ایم سی سری نگر کے لیے پی ای ٹی اسکین شامل ہیں’۔

سکینہ یتو نے پوسٹ میں کہا کہ اس منصوبہ سے جموں و کشمیر میں 80 یونٹوں کے ساتھ ٹیلی میڈیسن خدمات مضبوط بن جائیں گی جس سے جدید صحت کی دیکھ بھال تک وسیع تر رسائی یقینی بن جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت جموں و کشمیر میں مضبوط اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img