جمعرات, دسمبر ۱۱, ۲۰۲۵
15.3 C
Srinagar

مویشی چوری کا معاملہ حل، 2 گرفتار، 47 بھیڑیں بر آمد: پلوامہ پولیس

سری نگر،:  پلوامہ پولیس نے ایک بڑے پیمانے کے مویشی چوری کے معاملے کو حل کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور 47 چوری شدہ بھیڑیں بر آمد کی ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ پولیس نےبھارتیہ نیائے سنہیتا کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر282/2025 کے تحت درج ایک مقدمے سے متعلق کارروائیاں کرکے 47 چوری شدہ بھیڑیں بر آمد کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھیڑیں 17 اور 18 نومبر کی درمیانی شب چوری کی گئی تھیں جن کو کولن گنڈ گاندربل سے ٹریس کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تفصیلی تحقیقات کے دوران پلوامہ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت عبد الرزاق بجاڑ ولد محمد شفیع ساکن کنڈیال اکھنور اور محمد جیلانی ولد محمد زار ساکن ڈووا راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران تین دیگر ملزمان مشتاق احمد کھاری ولد باغ حسین ساکن ٹھنڈی چوئی اکھنور، نزاکت احمد ولد محمد زبیر ساکن اکھنور حال وہاب صاحب کھریو اور محمد جیلانی ولد محمد موتوالی ساکن کالاکوٹ راجوری ابھی بھی فرار ہیں جن کی تلاش کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چوری شدہ مویشیوں کو قانونی کارروائی انجام دینے اور اصل مالک کے حوالے کرنے کے لئے پلوامہ لایا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img