جمعرات, دسمبر ۱۱, ۲۰۲۵
15.3 C
Srinagar

این سی کے راجیہ سبھا ممبران نائب صدر سے ملاقی

جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش اہم چیلنجوں سے آگاہ کیا

نئی دہلیßßجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نو منتخب تینوں اراکینِ پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) چوہدری محمد رمضان، سجاد کچلو اور شمی اوبرائے نے ملک کے معزز نائب صدررادھا کرشنن جی سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں اعلیٰ منصب پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

ملاقات کے دوران، رہنماؤں نے انہیں جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش اہم ترقیاتی چیلنجوں سے آگاہ کیا، جن میں بنیادی ڈھانچے کی کمی، محدود معاشی مواقع، اور مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے انہیں خطے کی مجموعی صورتحال سے بھی جانکاری دی ۔

معزز نائب صدر نے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے خطے کی بے پناہ ترقیاتی صلاحیت کا اعتراف کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کی تیز رفتار ترقی کے لئے خصوصی توجہ ناگزیر ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img