ہفتہ, اگست ۱۶, ۲۰۲۵
22.6 C
Srinagar

منوج سنہا کی اٹل بہاری واجپئی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ اٹل جی کے آدرش، قیادت اور قوم کے تئیں غیر متزلزل وابستگی ہمیں خوشحالی، خود انحصاری اور وکست بھارت کی راہ پر گامزن کرتی رہے گی’۔

قابل ذکر ہے کہ اٹل بہاری واجپئی نے تین بار ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک پارلیمان کے رکن رہے ہیں۔انہیں سال 2015 میں ملک کے سب سے بڑے اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا اور 16 اگست 2018 کو ان کا انتقال ہوا۔

منوج سنہا نے انہیں ان کی پونیہ تیھتی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سابق وزیر اعظم شری اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ایک ویژنری سیاست دان، اٹل جی کے آدرش، قیادت اور قوم کے تئیں غیر متزلزل وابستگی ہمیں خوشحال، خود انحصاری اور وکشت بھارت کی راہ پر گامزن کرتی رہے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img