نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں، مسٹر مودی نے قوم کے لیے واجپئی کے تعاون کو یاد کیا اور آتم نربھربھارت کے لیے ان کے وژن کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے لکھا، "میں اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کرتا ہوں۔ ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کی لگن اور خدمت کا جذبہ ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہر ایک کو ترغیب دیتا رہے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی رکن اور ہندوستان کے سب سے معزز سیاست دانوں میں سے ایک واجپئی نے تین بار بحیثیت وزیر اعظم کام کیا، جس میں 1999 سے 2004 تک مکمل مدت بھی شامل ہے۔ انہیں 2015 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز، بھارت رتن سے نوازا گیا۔