نئی دہلی،: یوم آزادی کے موقع پر پولیس، فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ ، سول سیکورٹی اور اصلاحی خدمات کے لیے کُل 1090 اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے صدارتی تمغوں سے نوازا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے بدھ کے روز بتایا کہ 233 اہلکاروں کو بہادری کا صدارتی تمغہ، 99 کو امتیازی خدمات کا صدارتی تمغہ اور 758 اہلکاروں کو قابل ستائش خدمات کے لیے صدارتی تمغوں سے نوازا گیا ہے۔بہادری کے لیے کُل 233 صدارتی تمغوں میں سے 226 پولیس اہلکاروں، چھ فائر سروس کے اہلکاروں اور ایک فوجی اور نیم فوجی دستوں کے اہلکارکو دیا گیا ہے۔
بہادری کے صدارتی تمغے جان و مال کی حفاظت، جرائم کو روکنے یا مجرموں کو گرفتار کرنے میں غیر معمولی بہادری اور بہادری کے خصوصی کارناموںں کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ اس میں متعلقہ افسر کی ذمہ داریوں اور فرائض کو مدنظر رکھتے ہوئے خطرے کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
بہادری کے کُل 233 صدارتی ایوارڈز میں سے زیادہ تر(152) جموں و کشمیر میں تعینات اہلکاروں کو دیے گیے ہیں ،بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تعینات 54 اہلکار، شمال مشرق میں تعینات تین اہلکار اور دیگر علاقوں میں تعینات 24 اہلکاروں کو ان کی بہادری کے کارناموں کے لیے صدارتی ایوا رڈزدیے گئے ہیں۔
یو این آئی