منگل, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

عمر عبداللہ کا پولیس یادگاری دن پر پولیس شہدا کو خراج

عمر عبداللہ کا پولیس یادگاری دن پر پولیس شہدا کو خراج

سری نگر،: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز پولیس یادگاری دن کے موقع پر پولیس شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

واضح رہے کہ ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور اعلیٰ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پولیس میموریل زون سری نگر میں منگل کے روز پولیس یادگاری دن منایا گیا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج زیون سری نگر میں پولیس یادگاری دن کے موقع پر پولیس شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘ انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس اہلکاروں کی طرف سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img