منگل, اکتوبر ۲۱, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

منوج سنہا کا پولیس یادگاری دن پر پولیس شہدا کو شاندار خراج

سری نگر،: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس یادگاری دن پر پولیس شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ان بہادر جوانوں کی بے لوث خدمات کو سراہا جو آج بھی ملک کی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس یادگاری دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس دن کی مناسبت سے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘پولیس یادگاری دن کے موقع پر ہم تمام پولیس شہیدا کی یاد میں سر تعظیم خم کرتے ہیں’۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ہم ان بہادر پولیس اہلکاروں کو شکر گذاری کے ساتھ یاد کرتے ہیں جو قوم کی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img