سری نگر،: سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں گذشتہ شام ایک سڑک حادثے میں 3 پولیس اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں گذشتہ شام ایک پولیس گاڑی اور ایک لوڈ کیرئر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمی شہریوں کی شناخت منیر احمد اور افروزہ کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں چاڈورہ کے رہنے والے ہیں۔