ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

کئی فوجداری مقدمات میں مطلوب پونچھ کا مفرور ملزم گرفتار: پولیس

جموں: پونچھ پولیس نے متعدد فوجداری مقدمات میں مطلوب ایک مفرور ملزم کو کوچی ہوائی اڈہ کیرالہ سے گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن منڈی کی ایک ٹیم نے کوچی ہوائی اڈہ کیرالہ سے کئی فوجداری مقدمات میں مطلوب ایک مفرور ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم فاروق عبداللہ ولد عبدالرحیم ساکن ساوجیاں منڈی ایف آئی آر نمبر 94/2018 اور ایف آئی آر نمبر 99/2020 میں مطلوب تھا جس کے لیے معزز عدالت نے سیکشن سی آر پی سی 299 کے تحت گرفتاری کے دو جنرل وارنٹ جاری کیے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ شخص ایک طویل عرصے سے مفرور تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضلع پولیس آفس پونچھ کی طرف سے جاری کردہ لک آؤٹ سرکیولر (ایل او سی) کی بنیاد پر، ملزم کو کوچی ہوائی اڈے پر روکا گیا اور حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد، پولیس اسٹیشن منڈی نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جسے ملزمین کی تحویل میں لینے کے لیے کیرالہ روانہ کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیم کامیابی کے ساتھ ملزم کو واپس پونچھ لے آئی، جہاں اسے معزز سی جے ایم کورٹ پونچھ کے سامنے پیش کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img