جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

امت شاہ نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

نئی دہلی،: امداد باہمی اور داخلہ کے مرکزی وزیر ،امت شاہ نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت بدھ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا۔

بعد میں مسٹر  شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا،’’آج ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا مودی جی کی قیادت میں شروع ہونے والی یہ مہم آج ملک کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے والی ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔

یہ مہم ظاہر کرتی ہے کہ بے شمار آزادی کے متوالوں نے جس آزاد ہندوستان کا خواب قربانی اور محنت و مشقت کے ذریعے پورا کیا، اُسے ترقی یافتہ اور دنیا کا بہترین ملک بنانے کے لیے 140 کروڑہندوستانی پرعزم ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حکومت ہر سال یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت عوام کو اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کے لیے ترغیب دیتی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img