سری نگر،:صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوڑی نے لوگوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے شناختی کارڈ کو ہی پاس مانا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ کی طرح امسال بھی ان تقریبات میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یوم آزادی کی تقریبات میں لوگوں کو دعوت ہے، سال گذشتہ بارشوں کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں ان تقریبات میں شرکت کی تھی، امسال بھی لوگوں کی بھاری شرکت متوقع ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘لوگوں کا شناختی کارڈ ہی ان کا پاس مانا جائے گا’۔انہوں نے لوگوں سے وقت پر آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘جلدی آنے سے بیٹھنے کے لئے سیٹ بھی ملے گی’۔
واضح رہے کہ یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہوگی۔
