جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

سری نگر: جموں و کشمیر میں یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور جوش و خروش اور قومی ولولے کے ساتھ منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سرکاری شیڈول کے مطابق مرکزی تقریب بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پرچم کشائی اور سلامی لیں گے۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں سمیت تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز پر بھی یومِ آزادی کی تقریبات ہوں گی جن کی قیادت وزراء اور ضلع ترقیاتی کونسلوں (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری جموں میں مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے، جبکہ وزیر برائے صحت، تعلیم و سماجی بہبود سکینہ مسعود اننت ناگ میں قیادت کریں گی۔ وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و قبائلی امور جاوید احمد رانا پونچھ میں، اور وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی، کوآپریٹوز و الیکشن جاوید احمد ڈار بارہمولہ میں مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے۔
اسی طرح وزیر برائے خوراک، شہری رسدات، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس و آرٹ اینڈ کلچر ستیش شرما کٹھوعہ میں سلامی لیں گے۔
سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، سانبہ، اُدھم پور، ریاسی، راجوری، ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ میں مرکزی تقریبات کی صدارت کریں گے۔
مزید بتایا گیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سب ڈویژنل مجسٹریٹس، جبکہ تحصیل، بلاک اور میونسپل ہیڈکوارٹرز میں متعلقہ تحصیلدار یا سب سے سینئر سول افسر، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق، سلامی لیں گے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img