جمعرات, اگست ۱۴, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر: خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند

جموں،: خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پونچھ نے ضلع میں بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

تاہم حکام کے مطابق ریہرسل میں حصہ لینے والے اسکول اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔انہوں نے کہا: ‘ناساز موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع پونچھ میں 13 اگست 2025 کو تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے تاہم ریہرسل میں حصہ لینے والے اسکول اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے’۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں بھاری بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران کہیں کہیں سیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔

ایڈوائزری میں ان علاقوں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاوں کے نزدیک جانے سے پرہیزکریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img