منگل, اگست ۱۲, ۲۰۲۵
28.9 C
Srinagar

منوج سنہا نے بی ایس ایف کی ’پیڈل فار ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ ریلی کے 79 سائیکل سواروں کو نوازا

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز بی ایس ایف کی ’پیڈل فار ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ ریلی کے 79 سائیکل سواروں کو اعزازات سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ ان سائیکل سواروں نے 79 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور ہمارے مالا مال تنوع، قومی اتحاد کے جذبے اور مشترکہ شناخت کے احساس کو فروغ دینے کے بنیادی آئیڈیل کا جشن منایا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا’آج اس سال 79 واں یوم آزادی منانے کے لیے بی ایس ایف کی ’پیڈل فار ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ ریلی کے 79 سائیکل سواروں کو نوازا۔‘

انہوں نے کہا ’ان سائیکل سواروں نے 79 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور ہمارے مالا مال تنوع، قومی اتحاد کے جذبے اور مشترکہ شناخت کے احساس کو فروغ دینے کے بنیادی آئیڈیل کا جشن منایا۔‘

منوج سنہا نے کہا کہ راستے میں متعدد شہروں اور گاؤوں سے گزرنے والی اس ریلی نے نوجوان نسل کو متاثر کیا اور انہیں ہمارے بانیوں کے وژن اور بے لوث خدمت کے ان کے نظریات کے بارے میں یاد دلایا۔

انہوں نے کہا ’ یہ جموں و کشمیر کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس راستے پر گامزن ہو اور جموں و کشمیر کو اپنے خوابوں کی تعبیر بنائے۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img