منگل, اگست ۱۲, ۲۰۲۵
28.9 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے تاریخی شالیمار باغ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز یہاں تاریخی شالیمار باغ میں جاری بحالی کے کاموں کا بر سر موقع جائزہ لیا۔

یہ کام جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن کے سی ایس آر پہل کے تحت انجام دئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بحالی کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سائٹ کے ورثے کے کردار کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاحوں کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے آج سری نگر کے تاریخی شالیمار گارڈن میں جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن کے سی ایس آر پہل کے تحت کئے جانے والے بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے بحالی کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور سائٹ کے ورثے کے کردار کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےسیاحوں کی سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img