منگل, اگست ۱۲, ۲۰۲۵
28.9 C
Srinagar

بارہمولہ میں ایل او سی پر گہری کھائی میں گر جانے سے فوجی جوان ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک فوجی جوان کی اچانک پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے موت واقع ہوئی ہے۔

افسران نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں اوڑی سیکٹر کے بجہامہ علاقے میں ایل او سی پر ایک فوجی جوان اچانک پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ گذشتہ روزپیش آیا۔متوفی جوان کی شناخت سپاہی بنوت انل کمار ساکن تلنگانہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں فوج کی چنار کور نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے۔کور نے منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘چنار کور بارہمولہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ آپریشنل ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بہادر سپاہی بنوت انیل کمار کی قیمتی جان کے زیاں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتی ہے’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘چنار ویریرز ان کی بے پناہ بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img