پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
30.1 C
Srinagar

ایل او سی کے آس پاس صورتحال نارمل ہے: ایس ایس پی بارہمولہ

بارہمولہ: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارہمولہ گوریندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 147 مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آس پاس صورتحال نارمل ہے اور سیکورٹی فورسز کسی بھی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جا رہے ہیں اور ضلع بھر میں 147 مقامات پر یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ضلع میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم جاری ہے اور ہر روز 3 سے 4 ریلیاں بر آمد ہوتی ہیں ان کے لئے بھی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ایل او سی کے آس پاس صورتحال بالکل نارمل ہے اور ہمارے پورے انتظامات بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img