پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
30.1 C
Srinagar

یوم آزادی کی تقریبات کے لئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں: آئی جی پی کشمیر

سری نگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 اگست کی تقریبات کے پیش نظر یہاں ڈرل ریہرسل ہو رہی ہے۔

موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں لال چوک میں بلیدان استمبھ کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’15 اگست کی تقریبات کے پیش نظر یہاں ڈرل ریہرسل ہو رہی ہے اور کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر پولیس، نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گی’۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img