پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
30.1 C
Srinagar

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی:لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) معاملے پر جم کر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی اور وقفہ سوالات شروع کیا، اپوزیشن اراکین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔

ہنگامے کے درمیان ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے ضمنی سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی۔

مسٹر برلا نے مشتعل ارکان سے کہا کہ 11 دنوں سے منصوبہ بند طریقے سے ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سبھی کو اپنی بات رکھنے کا پورا موقع دیتے ہیں۔

اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں اس طرح رخنہ اندازی کرنا درست نہیں۔ ملک کے عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ میں سبھی اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور ایوان کی کارروائی میں حصہ لیں۔
جب مسٹر برلا کی درخواست کا مشتعل اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ہنگامہ بڑھتا گیا تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img