پیر, جون ۲۳, ۲۰۲۵
32.8 C
Srinagar

سوپور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات سے پاک و صاف معاشرے کی تعمیر کو یقینی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن تارزو نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے لالد علاقے میں ایک پل کے نزدیک ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔

ملزم کی شناخت معراج الدین میر ولد عبدالخالق میر ساکن چجہامہ رفیع آباد کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن تارزو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے تکیہ بل میں کارروائی کے دوران ایک اور شخص کی تحویل سے پوست کا تنکا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ملزم کی شناخت بلال احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن چھان خان سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران ممنوعہ مواد قانونی طریقہ کار کے مطابق موقع پر ہی ضبط کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img