پیر, جون ۲۳, ۲۰۲۵
32.8 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں 25 سے 27 جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 اور 24 جون کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 سے 27 جون تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے تاہم جموں صوبے میں اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 28 جون سے 2 جولائی تک کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق صوبہ جموں میں 25 سے 27 جون تک درمیانی سے بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کہیں کہیں سیلابی ریلے آنے، مٹی کے تودے گرآنے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے اور دریائوں، ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی، دوا پاشی اور کھاد استعمال کرنے سے پر ہیز کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img