نئی دہلی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین اب دندان سازی کی کونسلیں قائم کرنے، دیہی علاقوں میں دانتوں کے علاج کی خدمات کو فروغ دینے اور اس سے متعلق ضابطے بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

نئی دہلی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین اب دندان سازی کی کونسلیں قائم کرنے، دیہی علاقوں میں دانتوں کے علاج کی خدمات کو فروغ دینے اور اس سے متعلق ضابطے بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔
مرکزی وزارتِ داخلہ نے چنڈی گڑھ، دہلی اور جموں و کشمیر سمیت نو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین کو قومی دندان سازی کمیشن ایکٹ، 2023 کی اہم دفعات کے تحت ریاستی حکومت کے اختیارات استعمال کرنے کا مجاز قرار دیا ہے۔ اس اختیار کے تحت منتظمین دندان سازی کی کونسلیں قائم کرنے، دیہی علاقوں میں دانتوں کے علاج کی خدمات کو فروغ دینے اور اس سے متعلق قواعد بنانے کے لیے قانونی اختیارات استعمال کرسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اختیارات قومی راجدھانی خطہ دہلی، انڈمان و نکوبار جزائر، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو، جموں و کشمیر، پڈوچیری، چنڈی گڑھ، لداخ اور لکشدیپ کے منتظمین کو سونپے گئے ہیں۔ ان منتظمین میں لیفٹیننٹ گورنر یا منتظم کے طور پر نامزد افسران شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے ہدایت دی ہے کہ مخصوص مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین، خواہ انہیں لیفٹیننٹ گورنر کہا جائے یا منتظم، صدر کے کنٹرول کے تحت اور اگلے حکم تک قومی دندان سازی کمیشن ایکٹ، 2023 کی دفعات 29، 48 اور 56 کے تحت ریاستی حکومت کے اختیارات استعمال کریں گے اور اس کے فرائض انجام دیں گے۔
یواین آئی
روزنامہ ایشین میل جموں وکشمیر سے شائع ہونے والا دو لسانی اخبار ہے ۔ایشین میل کا روزنامہ اخبار گزشتہ دو دہائیوں سے سرینگر سے شائع ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ اس ادارے کا ایشین میلکمیو نیکیشنز کے نام سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی ہے
روزنامہ ایشین میل ،راتھر کیمپلیکس راج باغ سرینگر


