
نان ننگ: جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں جمعہ کو ایک پہاڑی علاقے میں سیلاب کے بعد لاپتہ ہونے والے آٹھ باشندوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
مقامی حکام نے جمعرات کویہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق آخری لاش بدھ کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ندی سے برآمد ہوئی اور تمام لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی صبح لانگ شینگ کاؤنٹی کے سانشے گاؤں میں یہ آفت آئی، جس میں آٹھ رہائشی لاپتہ ہو گئے۔
یواین آئی