ہفتہ, مئی ۳۱, ۲۰۲۵
13.9 C
Srinagar

امرناتھ یاترا کے لیے وسیع سیکیورٹی گرڈ: 581 نیم فوجی کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری

سرینگر: سالانہ امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل، جو 3 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے یاترا کے راستوں اور گرد و نواح کے علاقوں کی سیکیورٹی کے لیے نیم فوجی دستوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ مجموعی طور پر 581 نیم فوجی کمپنیاں جموں و کشمیر میں تعینات کی جائیں گی تاکہ یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرایا جا سکے۔

مرکزی وزارت داخلہ  نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ اور پولیس کو علاقے میں پہلے سے موجود 156 نیم فوجی کمپنیوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ ان میں 91 سی آر پی ایف، 30 ایس ایس بی، 15 سی آئی ایس ایف، 13 بی ایس ایف اور 7 آئی ٹی بی پی کی کمپنیاں شامل ہیں، ہر ایک میں تقریباً 75 سے 80 اہلکار ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ 10 جون تک مزید 425 کمپنیاں روانہ کرے گی، جن میں 130 بی ایس ایف، 128 سی آر پی ایف (جن میں خواتین کی 5 کمپنیاں بھی شامل ہیں)، 67 ایس ایس بی، 55 آئی ٹی بی پی اور 45 سی آئی ایس ایف کمپنیاں شامل ہوں گی۔ یہ فورسز یاترا کے اختتام یعنی 9 اگست تک ڈیوٹی پر مامور رہیں گی، جس کے بعد انہیں واپس بلایا جائے گا۔

تعینات کی گئی فورسز کو  امرناتھ گھپایعنی غار (مندر) کی سیکیورٹی، یاتری قافلوں کے انتظام، حساس علاقوں پر کنٹرول اور بالتل و پہلگام دونوں راستوں پر مسلسل موجودگی یقینی بنانے جیسے اہم فرائض سونپے جائیں گے۔

[کے این ٹی]

Popular Categories

spot_imgspot_img