GULMARG, MAR 12 (UNI):- Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah addressing during the concluding function of Khelo India Winter Games at the famous ski resort of Gulmarg in North Kashmir on Wednesday. UNI PHOTO-245Uتازہ ترینکشمیرLess than 1 min.Readپہلگام کے بعد عمر عبداللہ گلمرگ میں کابینی میٹنگ کی صدارت کریں گےBy ایشین میلمئی 28, 2025FacebookTwitterWhatsAppپرنٹ کریںTelegramCopy URL سری نگر: سیاحتی مقام پہلگام کے بعد جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج یعنی بدھ کے روز وادی کے دوسرے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک کابینی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔حکام کے مطابق یہ میٹنگ آج دو پہر کو منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں کابینی وزراء، انتظامی سیکرٹریوں، کشمیر کے صوبائی کمشنر، محکموں کے سربراہان اور سینئر پولیس افسران کی شرکت متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر میٹنگوں کے انعقاد کا مقصد سیاحوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گذشتہ روز سیاحتی مقام پہلگام میں کابینی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے بعد انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ‘آج پہلگام میں ایک کابینی میٹنگ کی صدارت کی’۔انہوں نے کہا: ‘ یہ صرف ایک معمول کی انتظامی مشق نہیں تھی بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ امن کے دشمن ہمارے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکیں گے، جموں و کشمیر مضبوط اور بے خوف کھڑا ہے’۔Share this:FacebookTwitterWhatsAppTelegramPrintPopular Categoriesتازہ ترینکشمیرانڈیاجموںاہم خبر۔بین الاقوامیاداریہگزشتہ مضمونسابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد ہسپتال میں داخل: جے پانڈااگلا مضمونپردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے نفاذ کی صورتحال واضح ہو: محمد یوسف تاریگامی
سری نگر: سیاحتی مقام پہلگام کے بعد جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آج یعنی بدھ کے روز وادی کے دوسرے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک کابینی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔حکام کے مطابق یہ میٹنگ آج دو پہر کو منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں کابینی وزراء، انتظامی سیکرٹریوں، کشمیر کے صوبائی کمشنر، محکموں کے سربراہان اور سینئر پولیس افسران کی شرکت متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر میٹنگوں کے انعقاد کا مقصد سیاحوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گذشتہ روز سیاحتی مقام پہلگام میں کابینی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے بعد انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ‘آج پہلگام میں ایک کابینی میٹنگ کی صدارت کی’۔انہوں نے کہا: ‘ یہ صرف ایک معمول کی انتظامی مشق نہیں تھی بلکہ ایک واضح پیغام تھا کہ ہم دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ امن کے دشمن ہمارے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکیں گے، جموں و کشمیر مضبوط اور بے خوف کھڑا ہے’۔