جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

ترال میں جھڑپ کے دوران جیشِ محمد کے تین دہشت گرد ہلاک

سرینگر،: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جمعرات کو نادر لورگام میں ایک آپریشن کے دوران جیشِ محمد تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ نادر لورگام میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ آپریشن کے دوران جیشِ محمد کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

افسر کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔اس سے قبل نادر لورگام میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ (جی این ایس)

Popular Categories

spot_imgspot_img