جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

راجناتھ سنگھ ایک روزہ دورہ جموں وکشمیر کے لئے سری نگر پہنچے

سری نگر،: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے ایک روزہ دورہ جموں و کشمیر کے لئے جمعرات کی صبح سری نگر پہنچے۔
اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان کے ہمراہ تھے۔

یہ پہلگام حملے کے نتیجے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد وزیر دفاع کا پہلا دورہ جموں وکشمیر ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور انہیں آپریشن سندور کی کامیابی کی مبارکباد پیش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ راجناتھ سنگھ ہوائی اڈے سے سیدھے سری نگر میں واقع فوج کی 15 ویں کور کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img