جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،متعدد ہلاک

دہرادون،: اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں گنگوتری دھام راستے پر جمعرات کی صبح ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کی وجہ اور ہلاکتوں کی تعداد وغیرہ کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر گنگنائی سے آگے ناگ مندر کے نیچے بھاگیرتھی ندی کے پاس گرنے کی اطلاع ہے۔ پولیس، آرمی فورس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیو آر ٹی، ٹیم 108 ایمبولینس گاڑی، تحصیلدار بھٹواڑی سمیت ریونیو ٹیم کو مذکورہ مقام پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے سرحدی ضلع اترکاشی میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گنگانی کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ سے چھ مسافر سوار تھے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چار مسافر ہلاک ہوچکے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ میں ان دنوں چاردھام یاترا چل رہی ہے۔ یہ یاتریوں کا ہیلی کاپٹر تھا یا کوئی اور، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ ہوگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ سے چھ مسافر سوار تھے۔ ان میں سے دو افراد ابھی تک زخمی بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر ایرو ٹرنک تھا۔ پولیس، آرمی فورس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیو آر ٹی، 108 ایمبولینس گاڑی، تحصیلدار بھٹواڑی، بی ڈی او بھٹواڑی اور ریونیو ٹیم کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

جنگل میں ہوا حادثہ

قابل ذکر ہے کہ گنگانی، جہاں یہ حادثہ ہوا، اترکاشی ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 50 کلومیٹر دور ہے۔ یہ پہاڑی اور ناقابل رسائی جگہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو ایسے مقامات تک پہنچنے میں وقت لگتا ہے۔ ہیلی کاپٹر گنگنائی کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اترکاشی ضلع انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ گنگانی کے قریب جنگل میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

چاردھام یاترا کے دو مقدس مقامات یمونوتری اور گنگوتری اترکاشی ضلع میں ہیں۔ اس بار یمونوتری کے لیے ایک نیا ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، جہاں سے یاتری چاروں دھاموں کے لیے پرواز کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں اتراکھنڈ میں بھی موسم خراب ہے۔

بشمولیات یو این ائی

Popular Categories

spot_imgspot_img