جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

کشمیر میں 12 مئی تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

سری نگر،: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 8 مئی کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 اور 11 مئی کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں جبکہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12 مئی کو بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا ایک مرحلہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 13 سے 17 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں تمام متعلقین سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹریفک ایڈوائزرز پر عمل کریں۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ تیز ہوائیں چلنے کے دوران جھیل ڈل، ولر اور دیگر آبی ذخائر میں کشتیاں چلانے سے گریز کریں.ان کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے بعض مقامات پر مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 13 مئی سے خاص طور پر جموں کے دن کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img