سری نگر،: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر چمبہ سیری، رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بارشیں ہو رہی ہیں۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر نہ کریں۔انہوں نے لوگوں سے سڑکوں کی حالت معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل کی طرف رجوع کرنے کو کہا ہے۔