پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

رام بن میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوج پیش پیش: ڈاکٹر جتندر سنگھ

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں حالیہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھارتی فوج نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔فوج کی جانب سے طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جب کہ متاثرین میں ادویات، خوراک اور صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے فوج کے بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا،”مشکل کی اس گھڑی میں فوج نے جس طرح فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر انسانی خدمت انجام دی، وہ قابلِ تحسین ہے۔”

فوجی ذرائع کے مطابق، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ایڈ کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں مقامی لوگوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ضروری ادویات اور صاف پانی مہیا کر کے کسی بھی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو ضلع رامبن میں شدید بارشوں کے بعد کئی مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات پیش آئے تھے، جن میں تین افراد جاں بحق اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔فوج اور مقامی انتظامیہ مشترکہ طور پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کا کام انجام دے رہے ہیں، جب کہ حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img