پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

جھارکھنڈ میں پولیس مڈھیڑمیں آٹھ نکسلی مارے گئے

رانچی: جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے لوگو پہاڑی کے دامن میں آج صبح پولس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں آٹھ نکسلائیٹ مارے گئے۔

بوکارو رینج کے ڈی آئی جی سریندر کمار جھا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے جدید ترین ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر بوکارو ضلع کے لالماٹیا سے متصل چورگاواں میں لوگو پہاڑی کے دامن میں سوسو ٹولہ کے قریب ہوا۔

سوسو ٹولہ کے قریب لگو پہاڑی کے دامن میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان اب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔
بوکارو کے ایس پی منوج سوارگیری نے بتایا کہ پولیس نے نکسلیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی مسٹر جھا نے کہا کہ ہم جنگل میں موجود تمام نکسلائیٹس کو ہتھیار ڈالنے کو کہیں گے۔ اگر وہ فائرنگ کرتے رہے تو ہمارے فوجی ان سب کو مار ڈالیں گے۔

یواین آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img