پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

اکشے کمار کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ نے ویک اینڈ پر ہندوستانی مارکیٹ میں 30 کروڑ کما لیے

ممبئی:بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی فلم ‘کیسری چیپٹر 2’ نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں تین دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں تقریباً 30 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

فلم ‘کیسری چیپٹر 2’ وکیل اور انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر سی شنکرن نائر کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے پیچھے سچائی کے لیے جدوجہد کی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار نے سی شنکرن کا کردار ادا کیا ہے، جو جلیانوالہ باغ قتل عام کی حقیقت کو بے نقاب کرنے کے لیے برطانوی راج کے خلاف لڑتا ہے۔ آر مادھون وکیل نیویل میک کینلے جبکہ اننیا پانڈے وکیل دلریت گل کے کردار میں ہیں۔

کیسری چیپٹر 2 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوا۔ اس فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ فلم کو دھرما پروڈکشن، لیو میڈیا کلیکٹو اور کیپ آف گڈ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

تجارتی ویب سائٹ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم ‘کیسری چیپٹر 2’ نے پہلے دن ہندوستانی مارکیٹ میں 7.75 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دوسرے دن یعنی سنیچر کو کمائی میں اضافہ ہوا جس کے بعد فلم نے دوسرے دن 9.75 کروڑ کا بزنس کیا۔ اب تیسرے دن یعنی اتوار کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ سکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، فلم نے اتوار کو 12.25 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ اس طرح فلم کیسری چیپٹر 2 نے تین دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں تقریباً 30 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img