پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.8 C
Srinagar

سید محمد الطاف بخاری کا وندے بھارت ایکسپریس کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کٹرہ-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس کو فوری طور پر شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ موسمی بحران میں وادی کا باقی ملک سے زمینی رابطہ بحال رکھنے، لوگوں کی مدد کرنے اور سیاحتی سیزن کو بچانے کےلئے ٹرین سروس کا فوری آغاز کرنا ناگزیر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں  شاہراہ سے منسلک مختلف مقامات، بالخصوص رام بن ضلع میں شدید بارشوں، سیلاب، طوفانی ہواؤں، اور پسیاں گرآنے جموں کشمیر کو باقی ملک سے جوڑنے والے یہ واحد شاہرہ بند ہوگئی ہے۔

اس پس منظر میں سید محمد الطاف بخاری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ وندے بھارت ایکسپریس کو شروع کرے تاکہ وادی کا بیرون دُنیا سے زمینی رابطہ برقرار رہ سکے  اور سیاحوں کی مسلسل آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس ضمن میں انہوں نے اپنے ایکس ہنڈل پر لکھا، ’’ ایک ایسے وقت میں جب سرینگر جموں ہائی وے موسم کی خرابی کی وجہ سے بند ہے، اور وادی کا باقی ملک کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہے، یہ ضروری ہے کہ کٹرا-سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’چونکہ یہ ٹرین سروس، جس کا مقصد علاقائی روابط اور سیاحت کو فروغ دینا ہے، پہلے ہی شروع ہونے کے لیے تیار ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اسے بلا کسی تاخیر کے شروع کرے اور موجودہ سیاحتی سیزن کو جو اس وقت اپنے عروج پر ہے، کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا یقینی بنائے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اس خصوصی ٹرین سروس کے رسمی افتتاح دھوم دھام سے بعد میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ  کٹرا-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس پہلے ہی تیار ہے اور  اسے ملتوی کرنے سے پہلے 19 اپریل کو وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح طے تھا،  اس لیے اس سروس کو اب شروع کرنا ایک مناسب قدم ہو گا۔ اس طرح سے اس بحران کے وقت لوگوں کی مدد ہوگی۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img