جمعہ, اپریل ۱۸, ۲۰۲۵
25.3 C
Srinagar

یورپی کمیشن کا بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان

بروسیلز: یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کیا ہے۔
صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔
انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کےلیے مؤخر کرنے فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے دو روز قبل امریکہ پر جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی منظوری دے تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کردیا تھا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا۔
اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ درآمدات پر پہلے سے عائد 10 فیصد ڈیوٹی بدستور نافذالعمل رہے گی۔ معطلی کا اطلاق گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد ٹیرف پر نہیں ہوگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img