جمعرات, نومبر ۲۷, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا دراس اور کرگل سیکٹروں کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے مرکزی زیر انتظامہ علاقہ لداخ کے دراس اور کرگل سیکٹروں کے آگے کی پوسٹوں کا دورہ کیا اور وہاں کی تازہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہیں ابھرتے ہوئے خطرات کے منظرنامے اور آنے والے موسم سرما کے پیش نظر تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فوجی کمانڈر نے جوانوں کو ثابت قدم رہنے اور اپنے کام کے لیے پرعزم رہنے کی تلقین کی۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔

انہوں نے کہا: ‘ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے دراس اور کرگل سیکٹر کے آگے کی پوسٹوں کا دورہ کیا تاکہ چیلنجنگ اونچائی

والے خطوں میں سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے’۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘انہیں ابھرتے ہوئے خطرے کے منظرنامے اور آنے والے موسم سرما کے پیش نظر تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘فوجی کمانڈر نے فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کی سرحدوں کی حفاظت میں غیر متزلزل عزم کو سراہا’۔فوجی کماندر نے جوانوں کو ثابت قدم رہنے اور اپنے کام کے لیے پرعزم رہنے کی تلقین کی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img