سری نگر: منشیات کے خلاف کارروائیوں کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ربن زینہ پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے ایک کلو سے زیادہ بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر117/2025 درج کی اور عدالت مجسٹریٹ اول شوپیاں سے تلاشی کے لئے وارنٹ حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کی ایک ٹیم نے ایگزیکیٹو مجسٹریٹ اول کے ہمراہ تکیہ ربن زینہ پورہ کے رہائشی خورشید احمد یتو کے گھر پر چھاپہ مارا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مکان سے 1.202 کلو بھنگ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزم مفرور ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس معاشرے سے منشیات کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔





