جمعرات, نومبر ۲۷, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

لال قلعہ دھماکہ کیس: اہم ملزم جاسر بلال وانی سات روزکی این آئی اے ریمانڈ پر

سری نگر : لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو کیس کے مرکزی ملزم جاسر بلال وانی کو سات روزہ این آئی اے حراست میں دے دیا۔ جاسر وانی، جو کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ، ضلع اننت ناگ کا رہنے والا ہے، کو این آئی اے نے 17 نومبر کو سرینگر سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ وانی نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ڈرونز میں تکنیکی تبدیلیاں کیں اور راکٹ بنانے کی کوشش بھی کی تاکہ انہیں حملوں میں استعمال کیا جا سکے

 ایجنسی کے مطابق وانی کے خلاف شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ 10 نومبر کے لال قلعہ دھماکے میں معاونت کے لئے دہشت گرد نیٹ ورک کو تکنیکی سپورٹ فراہم کرتا رہا اور یہ سرگرمیاں بڑے حملوں کی پلاننگ کے سلسلے کا حصہ تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور این آئی اے ٹیم وانی سے دیگر ممکنہ ساتھیوں، ڈرون سپلائی نیٹ ورک اور ٹیکنکل ماڈیول کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img