ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

عوامی نمائندوں کے وفد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی

جموں/ ریاسی کے منتخب عوامی نمائندوں کے ایک وفد نے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ وفد میںچیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل ریاسی صراف سنگھ ناگ ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان بلدیو راج شرما اور کلدیپ راج دوبے شامل تھے ، نے شیو کھوری مندر کی ترقی ، سیاحتی امکانات والے علاقوں کو فروغ دینے اور سیاحت ، پانی ، بجلی اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور ریاسی ضلع کے مختلف دیگر عوامی اہم امور سے متعلق مطالبات کی یادداشت پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ پیش کردہ مسائل کے ازالے کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img