لاہور:ابراہیم زدران کی (177) ریکارڈ سنچری اننگزاور عظمت اللہ عمرزئی (58 رن پر پانچ وکٹ) کی بدولت افغانستان نے انگلینڈ کو بدھ کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں آٹھ رن سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کر دیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروإ میں 325 رن بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 49.5 اووروں میں 317 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
یہ انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف مسلسل دوسری شکست ہے۔