بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نے میڈیا برادری کے ساتھ پری بجٹ سیشن کے بارے میں بات چیت کی

کارروائی کی ہموار کوریج کیلئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی

جموں/قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے آج یہاں عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کے پری بجٹ اجلاس کی ہموار اور موثر کوریج کی سہولت کیلئے میڈیا برادری کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر انفارمیشن مسٹر نتیش راجورا ، سیکرٹری جے کے ایل اے ، ایس ایس پی ٹریفک ، ایس ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ م ڈائریکٹر آئی ٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن پی آر ، کے علاوہ بیورو چیفس ، سینئر صحافی ، نمائندوں اور مختلف میڈیا ہاوسز کے ایڈیٹرز کے ساتھ آر انڈیا ریڈیو اور دور درشن بھی شامل تھا ، نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران میڈیا پیشہ ور افراد سے متعلق مختلف امور پر ایک تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں پریشانی سے پاک داخلے کو یقینی بنانے ، اسمبلی سیکرٹریٹ اور ایم ایل اے ہوسٹل جموں کی طرف جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کے ہموار ضابطے کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی ۔
سپیکر موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ اسمبلی کارروائی کے دوران صحافیوں کو کسی قسم کی کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ سینئر صحافیوں نے پارکنگ کی جگہوں کو نامزد کرنے ، ہموار کوریج کیلئے ہائی سپیڈ وائی فائی کی فراہمی اور دیگر لاجسٹک سپورٹ میں توسیع کا مطالبہ کیا ۔ سپیکر موصوف نے ایس ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ میڈیا اہلکاروں کیلئے مناسب انتظامات کریں اور اسمبلی کمپلیکس کے آس پاس اور زنانا پارک میں پارکنگ کی سہولیات کو یقینی بنائیں ۔ ایس ایس پی نے یقین دلایا کہ ان ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ مزید براں اسپیکر موصوف نے جے اے کے ای جی اے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ پورے سیشن میں ہائی سپیڈ وائی فائی رابطے کی فراہمی کرے جس سے میڈیا افراد کیلئے بلا خلل ڈیجٹل رسائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ انفارمیشن کو ہدایت دی کہ وہ پریس اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے مابین ہم آہنگی کی سہولت فراہم کریں تا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے کارروائی کی جامع کوریج کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ میڈیا کی رسائی کو بڑھانے کیلئے سپیکر موصوف نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسمبلی ہال اور اس کے لانز کے اندر کافی تعداد میں مائکرو فون اور پبلک ایڈریس سسٹم ( پی اے ایس ) انسٹال کریں اور معززین ، قانون ساز اسمبلی کے ممبروں اور صحافیوں کے مابین ہموار تعامل کی سہولت فراہم کریں ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ صحافیوں کیلئے انٹری پاس تیار کریں اور اسمبلی کمپلیکس میں ان کی بلا روک ٹوک داخلے کو یقینی بنائیں ۔
عوامی امور کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسپیکر نے بجٹ اجلاس کی متوازن اور ذمہ دار رپورٹنگ کیلئے میڈیا ہاؤسز سے تعاون طلب کیا ۔ مزید براں اسپیکر موصوف نے ہاسپٹیلٹی اینڈ پروٹوکول کو ہدایت دی کہ وہ ایم ایل اے اور وزراء کے ذریعہ پریس بریفنگ کیلئے ایک ڈی اے آئی ایس کے ساتھ شمیانا انسٹال کریں ۔ انہوں نے جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وسطی ہال میں میڈیا کی بات چیت کیلئے ایک سرشار جگہ کی فراہمی کی بھی ہدایت دی ۔ میڈیا برادری کے ذریعہ اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں سپیکر نے یقین دلایا کہ تمام اجاگر امور کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس سے صحافتی فرائض کیلئے ایک ساز گار ماحول کو یقینی بنایا جائے گا ۔ میڈیا برادری نے ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اسپیکر موصوف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران میڈیا اپنے فرائض کو بخوبی نبھائے گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img