پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی میں عوامی شکایات کا جائیزہ لیا

راجوری/نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے آج سندر بنی میں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں عام لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے پر توجہ دی گئی ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں جس سے عوام کے خدشات کے تیز اور موثر حل کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اجلاس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے متعدد محکموں کی مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جامع جائیزہ لیا اور مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر آفیسر اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ پر ضلع میں خاص طور پر نوشہرہ اور سندر بنی میں خصوصی کیمپوں کے ذریعے عوام کو ان اقدامات سے آگاہ کریں اور زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنائیں ۔
میٹنگ میں اے ڈی سی نوشہرہ ، اے ڈی سی سندر بنی ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ، اے سی ڈی ، ڈی ایس ڈبلیو او ، اے ایل سی اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔
بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ نے دھیری میں گورو روی داس جی مندر میں منعقدہ ایک میگا ایونٹ میں بھی شرکت کی جس میں معاشرتی فلاح و بہبود اور روحانی مشغولیت سے ان کی مسلسل وابستگی کی نشاندہی کی گئی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img