اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

کشمیری کاریگر نے ایرانی کرافٹ فیسٹول میں پہلی پوزیشن حاصل کی

میر اَرشد کی پیپر ماشی وال پلیٹ نے دل اور فن دونوں جیت لی

سر ی نگر/ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری سیّد رضا صالحی نے بوٹہ کدل لال بازار سے تعلق رکھنے والے معروف پیپرماشی کاریگر میر اَرشد حسین کو تہران میں نویں بین الاقوامی فجر دستکاری میلے سروِ سیمین میں پہلا انعام اور ڈپلومہ آف آنر سے نوازا ہے۔میر اَرشد کے پیش کردہ پیپر ماشی وال پلیٹ جس میں کشمیری روایتی اور جدید ڈیزائن کا شاندار امتزاج پیش کیا گیا تھا، نے زائد اَز 7000 عالمی تخلیقات پر برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 65,000 روپے نقد انعام بھی جیتا۔فیسٹول میں دُنیا بھر کے ماہر کاریگروں اور معروف ڈیزائنروں کے تیار کردہ شاندار اور قابل قدر فن پاروں کی نمائش کی گئی جنہوں نے عمدگی اور اصلیت کے اعلیٰ ترین معیار قائم کئے۔اس ایوارڈ کی ایک خاص بات ایرانی وزیر ثقافت کی جانب سے میر ارشد کو مخاطب کرتے ہوئے اعزازی ذکر ہے جس میں اُنہوں نے اس ایوارڈ کو دستکاری کو فروغ دینے میں ان کی گرانقدر کاوشوں اور اختراعی نقطہ نظر سے منسوب کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ’’آپ کے شاندار ہاتھوں سے آپ کی تخلیقات دُنیا کی ثقافتی اور فنکارانہ وراثت کے لئے مہارت، جذبہ اور لگن کا ثبوت ہیں۔‘‘
ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر مسرت اسلام نے میر ارشد سے ملاقات کی اور انہیں اس منفرد اعزاز پر مُبارک باد دی اور اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ بین الاقوامی اعزاز بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی کشمیر کے مشہور دستکاریوں کو اگلے مقام پر لے جانے کی ترغیب دے گا۔آئی ٹی اِنجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے میر ارشد نے اپنی مرضی سے ہنرکاری کو اپنایا اور محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا تاکہ پیپر ماشی جیسے منفرد فنون کو فروغ دیا جا سکے جن کی عالمی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img