ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

صوبائی کمشنر نے سیلابی بیسن علاقوں کی نوٹیفکیشن کیلئے ابتدائی میٹنگ منعقد کی

خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظرضلع ترقیاتی کمشنروں کو چوکس رہنے اور ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

سری نگر/ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوڑی نے دریائے جہلم کے فلڈ بیسن علاقوں کی حد بندی اور ان کی نشاندہی کے لئے آج ایک ابتدائی میٹنگ منعقد کی تاکہ فلڈ بیسن زونوں کے نوٹیفکیشن کے طریقۂ کار پر غوروخوض کیا جاسکے۔میٹنگ میں پلوامہ، سری نگر، بڈگام، بانڈی پورہ اور گاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنروںکے علاوہ چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول، ایگزیکٹیو اِنجینئروں اور محکمہ وائلڈ لائف، ایکولوجی، ماحولیات اور ریموٹ سنسنگ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شروعات میں آبپاشی و فلڈکنٹرول کے متعلقہ اَفسران نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جس میں اُنہوں نے ستمبر 2014 ء کے سیلاب سے متاثرہ علاقوںکے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں،جن میں زمین کے اِستعمال اور اِنسانی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لئے علاقے کے فلڈ زوننگ کے علاوہ ہوکرسر ویٹ لینڈ، نوگام جھیل، ہیگام جھیل، نرکارہ نمبل، آنچارجھیل، ولر جھیل اور دریائے جہلم کے بائیں کنارے (سنگم سے پادشاہی باغ تک) سمیت سیلابی بیسن کی مجموعی سٹیٹس اور میپنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سیلابی اثرات سے نمٹنے اور تخفیف کے لئے مختلف مسائل پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میںعلاقوں کو ممنوعہ زون، ریگولیٹیڈ زون اور وارننگ زون میں درجہ بندی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ اِنسانی سرگرمیوں کی حدود کا تعین کیا جا سکے۔
صوبائی کمشنر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول، فارسٹ اور ریونیو محکموں کے ساتھ میٹنگ منعقد کریں تاکہ سیلابی بیسنز کا جامع مطالعہ اور سروے کیا جا سکے اور اِن علاقوں کی نوٹیفکیشن کے لئے اِبتدائی تجاویز پیش کی جائیں۔دریں اثنا، صوبائی کمشنر ن خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظرضلع ترقیاتی کمشنروںکو چوکس رہنے اور وادی بھر میں عوامی سہولیت کے لئے ضروری خدمات کے بلا تعطل آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھنے کی ہدایت دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img