جموں/کمشنر ریلیف اینڈ رِی ہیبلٹیشن ( ایم ) آرگنائزیشن ڈاکٹر اروند کاروانی نے جگتی، نگروٹہ ،مٹھی اور پورکھو مائیگرنٹ کیمپوں کا دورہ کیا تاکہ سالانہ مہا شیوراتری فیسٹول کے لئے کئے جانے والے ضروری اِنتظامات کا جائزہ لیا سکے۔ڈاکٹراروند کاروانی نے ان مائیگرنٹ کیمپوں میں پھولوں، سبزیوں، اخروٹ، پوجا اور کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔کمشنر موصوف نے محکمہ فلوری کلچر اور محکمہ باغبانی منصوبہ بندی و مارکیٹنگ سے کہا کہ وہ تہوار کے دنوں کے دوران جگتی، مٹھی، پرکھو اور نگروٹہ اورنان کیمپ علاقوں جیسے درگا نگر، روپ نگر، جانی پور کالونی، آنند نگر، بوہری، گنگیال، سبھاش نگر، مٹھی، ادھیوالا اور تالاب تِلو میں مناسب سپلائی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے راشن کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے مائیگرنٹ کیمپوں میں راشن ڈیپو کا بھی معائینہ کیا۔محکمہ خوراک ، شہری رسدات و اَمورصارفین نے تمام مائیگرنٹ کیمپوں اور نان کیمپ علاقوں میں تمام معیاری کی اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی کی ہے۔کمشنر موصوف نے چیف اِنجینئرجل شکتی اور جے کے پی ڈِی سی ایل سے کہا کہ وہ تہوار کے ایام میں تمام مائیگرنٹ کیمپوں میں بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔