منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی شری روی داس جی کی جینتی پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شری گرو روی داس کی جینتی کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘مساوات، عاجزی اور انسانیت سے عقیدت کی گرو جی کی لازوال تعلیمات ہم سب کو متاثر کرتی رہیں گی’۔وزیر اعلیٰ نے اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں گرو روی داس جینتی کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘مساوات، عاجزی اور انسانیت سے عقیدت کی گرو جی کی لازوال تعلیمات ہم سب کو متاثر کرتی رہیں گی’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘آئیے ہم ان کی حکمت اور سچائی کے راستے پر چلتے ہوئے انصاف، ہم آہنگی اور بھائی چارے پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کریں’۔
دریں اثنا جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے بھی شری گرو رام داس جینتی کے مبارک موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہو ںے کہا: ‘یہ دن سکھ مذہب سے وابستہ لوگوں اور گرو روی داس کے پیروکاروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل دن ہے جن کی محبت اور ہم آہنگی کی تعلیمات نے نسلوں کو متاثر کیا ہے اور آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتی رہیں گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img